ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہانگ کانگ کے انتخابات میں چین مخالف امیدواروں کی بھی کامیابی

ہانگ کانگ کے انتخابات میں چین مخالف امیدواروں کی بھی کامیابی

Mon, 05 Sep 2016 16:17:13    S.O. News Service

بیجنگ5؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہانگ کانگ میں گزشتہ روز ہوئے انتخابات میں چین سے آزادی کے خواہش مند متعدد قانون ساز منتخب ہو گئے ہیں۔ ان امیدواروں کا تعلق نوجوانوں کی چین مخالف اور جمہوریت پسند تحریک امبریلا موومنٹ سے ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق چین کے زیر انتظام اس علاقے میں حزب مخالف جمہوریت پسند ستر نشستوں کی پارلیمان میں اپنی ایک تہائی ویٹو کی طاقت برقرار رکھ پائیں گے۔ ووٹروں نے اس بار سینئر جمہوریت پسندوں کے بجائے چین مخالف نوجوان امیدواروں کو ترجیح دی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی سابق کالونی ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ اور چیف ایگزیکیٹو پر بیجنگ کا اثر و رسوخ ہوتا ہے۔


Share: